Categories
Uncategorized

سپر اسٹار آصف علی نے بازی مار لی ، بہت بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی اور ٹی ٹونٹی اسپشلسٹ آصف علی چھائے ہوئے ہیں ، آصف علی کافی عرصے سے آؤٹ آف فارم تھے ، انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا تھا ، فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے بعد انہیں ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ، مگر آصف علی کی سلیکشن پر کافی تنقید کی گئی ، آصف علی بھی شدید تنقید کی وجہ سے کافی پریشر میں دیکھائی دیئے، مگر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچز میں آصف علی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، پاکستان کو اہم میچز میں کامیابی سے ہم کنار کروایا ۔ شاندار کارکردگی کی وجہ سے تنقید کرنے والے تعریف کرنے لگے گئے۔۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد آصف علی زیرو سے ہیرو بن گئے ، اور آصف علی کے اوپر قسمت کی دیوی بھی مہربان ہو گئی۔ سپورٹس کا مشہور ترین برینڈ پوما نے آصف علی کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر بنا لیا ہے ،آصف علی پاکستان کے پہلے کرکٹر ہیں، جن سے اسپورٹس مینوفیکچرنگ کمپنی پوما نے معاہدہ کیا ہے۔
آصف علی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر معاہدے کی تشہیر بھی کی۔دنیا کی تیسری سب سے بڑی مینوفیکچرنگ کمپنی پوما نے پاکستانی کرکٹر آصف علی کے ساتھ 2 سال کا معاہدہ کیا۔آصف علی پاکستان کے پہلے کرکٹر ہیں جن سے اسپورٹس مینوفیکچرنگ کمپنی نے معاہدہ کیا ہے۔
پوما مینوفیکچرنگ نے پہلے ہی دنیا بھر کے متعدد کرکٹرز کو سپانسر کیا تھا۔ جن میں ہندوستان کے ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی، افغانستان کے اسپنر راشد خان اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میک کولم شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔