Categories
Uncategorized

ویسٹ انڈیز کے بیٹرز کا پاکستانی بولرز پر لاٹھی چارج! پاکستان کو جیت کے لئے پہاڑ جتنا بڑا ٹارگٹ دے دیا

تین میچوں کی سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار بیٹنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی کے نیشل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ٹاس کے موقع پر کپتان پاکستان ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے بولنگ کرنا بھی ہمارے لیے اچھا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گزشتہ میچز:

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری بھی حاصل کرچکی ہے۔

پاکستان ٹیم:

پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، شاہ نواز دھانی، فخرزمان، حیدر علی، افتخار احمد، اور آصف علی شامل ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیم:

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں شائی ہوپ اور عقیل حسین کی جگہ ڈیرن براوو اور گوداکیش موتی کو شامل کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کپتان نکولس پوران، برینڈن کنگ، ڈیرن براوو، شمارا بروکس، رومین پاول، اوڈین اسمتھ، روماریو شیفرڈ، ڈومینک ڈراکیس، ہیڈن واش جونیئر، گوداکیش موتی اور اوشین تھومس پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے