Categories
Uncategorized

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا جائے گا یا نہیں ؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ سنا دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ آج شیڈول کے مطابق ہی کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو لینے کیلئے بسیں ہوٹل پہنچ گئی ہیں ، ٹیموں کو کچھ ہی دیر میں سٹیڈیم کیلئے روانہ کر دیا جائے گا ۔ پی سی بی کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے گرین سگنل دیدیا گیاہے ۔

دوسری جانب نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کا کہناتھا کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے میچ کھیلنے سے ابتدائی طورپر انکار کیا گیا تھا ، ان کا موقف تھا کہ اگر کورونا کیسز کی تعداد بڑھ گئی تو کرسمس خراب ہو سکتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔