Categories
Uncategorized

پی سی بی پر ایک اورقیامت ٹوٹ پڑی, ویسٹ انڈیز سریز بھی شدید خطرے میں پڑ گئی

پاکستان کرکٹ کو لگتا ہے کہ کسی کی بری نظر لگ گئی ہے.   نیوزی لینڈ ٹیم کے سریز کینسل کرنے کے بعد بڑی مشکل سے وہ بھی بغیر سٹار کھلاڑیوں کے ویسٹ انڈیز ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آئی تھی مگر اب لگتا ہے  کہ پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے قسمت اتنا خراب چل رہی ہے کہ اب ویسٹ انڈیز کی سریز بھی شدید خطرے کا شکار ہو چکی ہے.  نا جانے پاکستان کرکٹ کے انٹرنیشل  ٹیمز کے لیے حالات کب بہتر ہوں گے.

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز سکواڈ اور سپورٹنگ سٹاف کے کئی لوگ پاکستان میں گزشتہ ٹی ٹونٹی میچ کے دوران کرونا کا شکار ہو گئے تھے.  ویسٹ ٹیم کے کھلاڑیوں میں سے جن کرونا ٹیسٹ پوزیٹو رپورٹ ہوا ہے ان میں شائی ہوپ,  عقیل حسین,  گریوس اور ٹیم کے نائب کوچ شامل ہیں.  میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی سہم کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعداب ویسٹ انڈیز سریز  شدید مشکلات میں پڑ چکی ہے.  کیونکہ ویسٹ سکواڈ میں اب ایسے کھلاڑی بیک اپ میں موجود نہیں جو ٹیم جوائن کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔