Categories
Uncategorized

ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین کی اونچی اُڑان! کون سے نمبر پر آگئے؟ بابراعظم کو زور دار جھٹکا لگ گیا! آئی سی سی نے نئی ریکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں کپتان بابراعظم کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے جس کے بعد و ہ اپنی ٹاپ پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی ریکنگ کےمطابق بابراعظم دو درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان نے واپس پہلی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرام دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں،  قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان چوتھے نمبر پر جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں ،پانچویں پر بھارت کے لوکیش راہول ہیں ۔

گیند بازی کے میدان میں پہلی پوزیشن سری لنکا کے ہرسنگا نے سنبھال رکھی ہے تاہم شاداب خان کی پانچ درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 9 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں، شاہین شاہ آفریدی گیارہویں اور حارث روف 19 ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔