Categories
Uncategorized

سال 2021 چار پاکستانی کھلاڑیوں نے دنیا کے تمام پلیئرز کو بچھاڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہمیشہ دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے ، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اس چیز کو غلط ثابت کر دیا ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زبردست پرفارمینس کا مظاہرہ کیا ، اور دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کر دیا ، بدقسمتی سے پاکستان سمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گیا ، ورنہ اس سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان کے پاس ہوتی ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود بھی کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا اور بڑی ٹیموں کو شکست سے دوچار کیا۔

اگر بیٹسمینوں کی بات کی جائے ، تو پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے آگے دیکھائی دیتے ہیں ، آئی سی سی نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ، سال 2012 میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے سب سے زیادہ رنز سکور کیے ہیں ، محمد رضوان نے سب سے زیادہ 1712 رنز بنائے ، جبکہ بابر اعظم نے 1674 رنز بنائے ہیں ، اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور اگر باؤلر کی بات کی جائے ، تو پاکستانی باؤلرز سب سے اگے دیکھائی دیتے ہیں ، اس سب سے زیادہ وکٹیں بھی پاکستانی باؤلرز کے حصے میں آئیں ، سب سے زیادہ وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں ، شاہین شاہ آفریدی نے اس سال 74 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ حسن علی نے اس سال 73 وکٹیں حاصل کیں ہیں ، اور دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔