Categories
Uncategorized

ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے 2 بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پاکستان اب تک ٹی 20 کرکٹ میں 35 بار ٹیموں کو مقررہ اوورز کھیلنے سے قبل آؤٹ کرچکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے،کوئی دوسری ٹیم اب تک یہ کارنامہ سرانجام نہ دے سکی ہے۔

پاکستان نے رواں سال ٹی 20 کرکٹ میں 18 فتوحات اپنے نام کیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے،دوسری کوئی بھی ٹیم رواں سال اتنے ٹی 20 میچز نہیں جیت سکی۔پاکستان نے رواں سال بنگلہ دیش، زمبابوے،بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان اور ویسٹ انڈیز سمیت دیگر ٹیموں کو زیر کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔