Categories
Uncategorized

شاداب خان کی دھماکے دار پاور ہٹنگ! چھکوں کی برسات کر دی۔۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے ہدف دے دیا

پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لی 173ے رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان  نے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر172 رنز بنائے۔پہلے ٹی 20 میچ کی طرح آج بھی پاکستان کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور کپتان بابر اعظم صرف سات رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔فخر زمان بھی جم کر نہ کھیل سکے اور پانچ گیندوں پر دس رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد محمد رضوان اور حیدر علی نے محتاط انداز اپنا اور پارٹنر شپ قائم کرنے کی کوشش کی۔تاہم دونوں بلے باز رن ریٹ بڑھانے میں ناکام رہے۔ محمد رضوان 30 گیندوں پر 38 ،حیدر علی 34 گیندوں پر 31 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے میچ کے سٹار بلے باز محمد نواز صرف ایک رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

افتحار احمد نے 19 گیندوں پر 32 رنز بناکر پاکستان کو ایوریج ٹوٹل سیٹ کرنے میں مدد کی۔آصف علی دوسرے میچ میں بھی ناکام رہے اور سات گیندوں پر نو رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد وسیم جونئیر دو گیندوں پر پانچ رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔شاداب خان نے 12 گیندوں پر28 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے سمتھ نے دو جبکہ اوشانے تھامس، عقیل حسین اور والش  نے  ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاس جیت کر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آج بہتر کھیل پیش کریںگے ۔ پچھلے میچ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اس لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے ،اب کوشش کریں گے کہ پاکستان کو جیت کے لیے بڑا ہدف دیں۔ویسٹ انڈیز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔