Categories
Uncategorized

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بڑا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو آسانی کے ساتھ 63 رنز سے شکست دے دی ، ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ، جو شروع میں بہتر ثابت ہوا ، جب بابر اعظم کی وکٹ گر گئی ، مگر بعد میں محمد رضوان اور حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور اگے تک پہنچا دیا ، محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 78 رنز بنائے ، جبکہ حیدر علی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے ، صرف 39 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور پاکستان کا سکور 200 رنز تک پہنچا دیا۔ محمد نواز نے بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا ، صرف 10 گیندوں پر 30 رنز بنائے .

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 200 رنز کا ٹارگٹ حاصل نہ کر سکی ، اور پوری ٹیم 137 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ وسیم جونئیر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی رہا دیکھائی ۔ پاکستان نے پہلا ٹی ٹونٹی میچ آسانی نے جیت لیا۔ پہلے ٹی ٹونٹی جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم وہ واحد ٹیم بن گئی ہے ، جس نے 2021 میں 18 ٹی ٹونٹی میچ جیتے ہیں ، پاکستان نے کرکٹ کی دنیا کی تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، 18 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ایک سال میں جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ پاکستان نے یہ ریکارڈ بابر اعظم کی کپتانی میں بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔