پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف لمبی سریز کھیلی جا رہی ہے. یاد رہے ویسٹ انڈیز ٹیم 3 ٹونٹی میچز, 3 ون ڈے انٹر نیشنل, اور 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سریز کے لیے پاکستان کادورہ کر رہی ہے. سریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ اتوار کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا. جس میں وہ دو کھلاڑی جن کو پی سی بی ہمیشہ ناکارہ سمجھ کر بنچ پر رکھتا رہا ہے. انھوں نے ویسٹ انڈیز ٹیم کی بینڈ بجا دی.
جی ہاں پی سی بی کی طرف سے سکواڈ میں سلیکٹ ہوکر ہمیشہ بنچ پر بیٹھنے والے حیدر علی اور محمد وسیم نے ویسٹ انڈیز کی بینڈ بجا دی ہے. حیدر علی نے ویسٹ انڈیز کو کراچی میں کھیلے جانے والے والے پہلے ٹی ٹونٹی میں صرف 39 گیندوں پر 68 رنز جڑ کر مین آف دی میچ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر گئے. ان کے علاوہ محمد وسیم نے بھی ویسٹ انڈیز کے بولنگ میں چھکے چھڑائے دیے. محمد وسیم نے 4 اوورز میں 4 وکٹیں اڑا ڈالیں