Categories
Uncategorized

محمد رضوان نے ، نمبر ون کھلاڑی بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

محمد رضوان کی جب پاکستان کرکٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، کرکٹ کی دنیا میں چھائے ہوئے ہیں ، ہر میچ میں چاہے وہ ، ٹیسٹ کرکٹ ہو ، ون ڈے کرکٹ ہو ، یا پھر ٹی ٹونٹی کرکٹ ، محمد رضوان اچھی پرفارمینس کا مظاہرہ کرتے دیکھائی دیتے ہیں ، محمد رضوان اس وقت دنیا کے واحد وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں ، جو تینوں فارمیٹس میں مسلسل پرفارمینس دے رہے ہیں ، ان کی شاندار بیٹنگ اور کیپنگ کی بدولت پاکستان نے اکثر میچز میں کامیابی حاصل کی ہے ، محمد رضوان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ سکورر کی لسٹ میں شامل رہے ہیں۔

محمد رضوان نے اس سال کرکٹ کی تمام فارمیٹس میں دنیا کے تمام کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، شاندار کارکردگی کی بدولت انہوں نے کرکٹ کی تمام فارمیٹس میں تمام کھلاڑیوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ، ٹی ٹونٹی کرکٹ ، ون ڈے کرکٹ میں پہلے اور دوسرے نمبر پر موجود بابر اعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ، محمد رضوان نے اس سال کرکٹ کی تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ، انہوں نے ، ٹیسٹ ، ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹونٹی میچز میں 1712 رنز بنائے ہیں ، انہوں نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ، پہلی پوزیشن حاصل کی ، بابر اعظم نے اس سال 1674 رنز بنائے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔