Categories
Uncategorized

پی ایس ایل ڈرافٹ : ڈائمنڈ کیٹاگری میں کس ٹیم نے کن کھلاڑیوں کو پک کیا؟ تمام تفصیلات جانیے

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 7 ایڈیشن کا ڈرافٹ جاری ہے۔

ڈائمنڈ کیٹاگری میں مرچنٹ ڈی لانگے اسلام آباد یونائٹڈ کے پاس ہوں گے، اوڈین سمتھ کو ملتان سلطانز نے پک کیا ہے لیوس گریگری کو کراچی کنگز نے پک کیا ہے اور جیمز فالکنر کو کوئٹہ گلیڈیٹرز نے پک کیا ہے۔

اس کے علاوہ پلاٹینم کے پکس فانل ہو گئے ہیں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو دوبارہ پک کیا ہے، ملتان سلطانز نے وائلڈ کارڈ انٹری لے کر ٹم ڈیوڈ کو پک کیا ہے۔

اس کے بعد کراچی کنگز نے کرس جورڈن کو پک کیا ہے، اسلام آباد یونائٹڈ نے کولن منرو جو کہ پہلے بھی اسلام آباد یونائٹڈ کا حصہ تھے انہیں دوبارہ پک کیا ہے۔

پشاور زلمی نے بھی وائلڈ کارڈ لے کر حضرت اللہ ززائی کو پک کیا ززائی پہلے بھی پشاور زلمی سے کھیل چکے ہیں۔

اس کے بعد پلاٹینم پک کے اختتام پر کوئٹہ گلیڈیٹرز نے جیسن روئے کا انتخاب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔