Categories
Uncategorized

حارث رؤف کی مایا علی کیساتھ ڈنر کی خواہش لیکن کیا یہ پوری ہوسکی یا نہیں؟ کرکٹر نے خود ہی بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے ایک انٹرویو میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکے ہیں اور کہا کہ پاکستانی اداکارہ مایا علی بہت پسند ہیں اور وہ ان کے ہمراہ ڈنر پر جانے کے خواہشمند ہیں، اب اس بارے میں ایک مداح نے ان سے سوال پوچھ لیا۔

جیو نیوز کے مطابق حارث رؤف کے وائرل کلپ کے بعد مداحوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تاہم حال ہی میں کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ نے اداکارہ مایا علی کے ساتھ ڈنر کرلیا؟

حارث رؤف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی مایا کے ساتھ ڈنر کرنے کا خواہشمند ہوں۔

قومی کرکٹر کی انسٹااسٹوری سوشل میڈیا کے کئی پیجز نے شیئر کی جس پر مداحوں نے اداکارہ کو مینشن بھی کیا لیکن مایا کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔