Categories
Uncategorized

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جو کلارک پی ایس ایل سیزن سیون میں ایکشن دکھانے کو بیتاب

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جو کلارک پاکستان سْپر لیگ کے سیزن سیون میں ایکشن دکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔پی ایس ایل کے سیزن 7 کا انعقاد آئندہ ماہ 27 تاریخ سے کراچی میں ہوگا، جس کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین تو پرجوش ہیں ہی، وہیں غیر ملکی کرکٹرز بھی اس میں حصہ لینے کے لیے بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے جو کلارک نے بھی حال ہی میں پی ایس ایل کے حوالے سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ

جلد پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے کے منتظر ہیں۔پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا جو 27 فروری تک جاری رہے گاجبکہ پلیئرز ڈرافٹ 12 دسمبر کو ہوں گے۔ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ٹیموں کے ریٹین پلیئرز کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔