Categories
Uncategorized

سرفراز احمد کی بیٹے کے ساتھ ملی نغمہ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ  ملی نغمہ گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب پسند کی جا رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد اپنے بیٹے عبداللہ سرفراز کے ساتھ مشہور ملی نغمہ “دل دل پاکستان” گا رہے ہیں۔ اس دوران وہ گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھے ہوئے ہیں اور اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر نغمہ گا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد کو ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس حوالے سے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وہ آج کل ڈرامے دیکھ رہے اور اپنی پریکٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔