Categories
Uncategorized

پاکستان کے سٹار بلے باز محمد یوسف کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا

پاکستان کے لیجنڈری بلے باز محمد یوسف کا ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ رنز بناے کا ریکارڈ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

محمد یوسف نے 2006 میں ٹیسٹ کرکٹ میں 1788 رنز بنائے تھے جو کہ اب تک ایک ریکارڈ ہے۔انگلش ٹیم کے کپتان جوئے روٹ اب تک رواں سال 1541 رنز بناچکے ہیں۔

انہیں محمد یوسف کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 247 رنز کی ضرور ہے جبکہ اس ماہ میں وہ آسٹریلیا کے خلاف دو مزید ٹیسٹ میچز کھیلیں گے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 16 دسمبر جبکہ تیسرا میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔