Categories
Uncategorized

اگر شاہد آفریدی یہ کام پی ایس ایل میں کرلیں تو وہ بڑا اعزاز حاصل کرسکتے ہیں، عاقب جاوید

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی دو سال اور کھیلے تو ان کی 6 فرنچائز پوری ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت بڑے اسٹار ہیں، ایسے کھلاڑی تاریخ میں کم ہی آئے ہیں۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ لاہور قلندرز کے کپتان کا اعلان 12 دسمبر کو کریں گے، پی ایس ایل کی مقبولیت کے لیے اس کا مسلسل پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کو اب جلد از جلد ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز کے بارے میں سوچنا چاہیے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹر راشد خان پی ایس ایل کھیلیں گے، وہ جس ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہیں اس کو چھوڑتے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز آئندہ سال 27 جنوری سے ہو گا۔ ایونٹ کے15 میچز کراچی اور 19میچز لاہور میں ‏کھیلےجائیں گے۔

پی ایس ایل کا افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کےدرمیان کھیلا جائےگا اور 28جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ‏ایٹرز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔