Categories
Uncategorized

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی میچ 13 دسمبر بروز سوموار کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے ڈھاکا سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔

پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ میں نے کرکٹ کی بہتری کے لیے کپتان کو بااختیار بنایا ہے، باندھ کر نہیں رکھا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کپتان کو اس کی مرضی کے فیصلے کرنے دیئے صرف یہی کہا کہ فائٹ کرنی ہے۔ہم پاکستان کرکٹ کو اوپر لے کر جانا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی
کپتان بابر اعظم ،محمد رضوان ، حیدر علی ،افتخار احمد ،خوشدل شاہ ، آصف علی، محمد نواز، شاداب خان، محمد حسنین ،حارث رؤف ،اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیا جائے گا،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔