Categories
Uncategorized

پاک ویسٹ انڈیز سیریز :ٹکٹوں میں عوام کی عدم دلچسپی! اب تک کتنی ٹکٹیں بک چکی ہیں؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی ہوم سیریز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے مگر عوام کا ٹکٹوں کی خریداری میں رحجان کم دکھائی دے رہا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے صرف 30 فیصد ٹکٹ فروخت ہوسکے ہیں۔

آن لائن ویب سائٹ پر بھی ٹکٹ خریدنے کی شرح کم دکھائی دیتی ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 13 دسمبر سے شروع ہوگی جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کل کراچی پہنچی ہے ، اس کا آج شام پریکٹس سیشن شیڈول تھا تاہم اب مہمان ٹیم نے آرام کو ترجیح دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔