Categories
Uncategorized

آسٹریلوی ٹیم کا دورہ پاکستان کا معاملہ،شائقین کرکٹ کیلئے سب سے بڑی خوشخبری

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، دو روز قبل آسٹریلوی سیکیورٹی ٹیم کا وفد وزارت داخلہ پہنچا جہاں حکام کی جانب سے آسٹریلوی سیکیورٹی وفد کو بریفنگ دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا ، آسٹریلوی وفد نے کرکٹ ٹیم کی قیام گاہ پر بھی انتظامات کا جائزہ لیا ، پی سی بی سیکیورٹی حکام نے ٹیم کی آمدو رفت ، قیام اور دیگر امور پر بریفنگ دی، تین رکنی آسٹریلوی وفد نے اتنظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔