Categories
Uncategorized

نکولس پورن پاکستان آنے پر خوش! آتے ساتھ ہی کونسے معروف پاکستانی گلوکار کے دیوانے ہوگئے؟ جانئیے

کراچی میں موجود ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے پہلی بار پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان پہنچنے کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے ہیں، ایک سیلفی اور کراچی کی سڑکوں پر گاڑی میں گھومتے پھرتے عاطف اسلم کا گانا ’دوری‘ سنتے بھی اسٹوری شیئر کی۔

26 سالہ نکولس پورن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلی مرتبہ پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں۔‘

نکولس کے ٹوئٹ کے جواب میں قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اُن کا پاکستان میں خیر مقدم کیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک مختصر اسٹوری میں عاطف اسلم کا گانا سنتے بھی دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 15 روزہ دورہ پاکستان پر کراچی پہنچی تھی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا اور 14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اورآخری میچ ہوگا۔
18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا جبکہ اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔