Categories
Uncategorized

نا بابر اعظم، نا شاہین آفریدی! سال 2021 میں پاکستانی عوام نے کس سٹار کھلاڑی کو گوگل پر سب زیادہ سرچ کیا؟ جانئیے

سرچ انجن ’گوگل‘ نے سال 2021 میں پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے ایتھلیٹس کی فہرست جاری کردی۔
گوگل کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں، فلموں و ڈراموں، ایتھلیٹس سمیت دیگر کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔
تاہم سال 2021 میں پاکستانی سال بھر صرف اور صرف اسپورٹس اور ایتھلیٹسکو تلاش کرتے رہے۔

اس سال پاکستانیوں نے جس ایتھیلٹ کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک ہیں۔ چونکہ رواں برس کرکٹ کو ہی سب سے زیادہ سرچ کیا گیا تو اس فہرست میں بھی زیادہ تر کرکٹرز ہی شامل ہیں۔

سال 2021 میں کرکٹر آصف علی اور فخر عالم دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیںجبکہ اس میں شاداب خان اور حارث رؤف بھی شامل ہیں
سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس
رواں برس جن ایتھلیٹسکو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ان کی مکمل فہرست مندرجہ ذیل ہے
حارث رؤف – 10
دانش عزیز – 09
عابد علی – 08
شاداب خان – 07
محمد رضوان – 06
حسن علی – 05
شاہین آفریدی – 04
فخر زمان – 03
آصف علی – 02
شعیب ملک – 01

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔