Categories
Uncategorized

پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ کے ایک ہی دن 13 وکٹیں لینے والی واحد ٹیم بن گئی

ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔

اس کے علاوہ پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 0-3 سے اپنے نام کی تھی اور یوں وہ اس دورہ بنگلادیش میں ناقابل شکست رہا۔

ڈھاکا ٹیسٹ میں جہاں پاکستان نے شاندار کامیابی اپنے نام کی وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی۔

ڈھاکا ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستانی بولرز نے 13 وکٹیں حاصل کیں اور یوں پاکستان ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔