Categories
Uncategorized

عابد علی کی ڈھاکہ میں بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے ابتدائی بلے باز عابد علی کی ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر قومی کھلاڑیوں کی کھانے کے وقفے کے دوران کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ صرف قومی ٹیم کے کھلاڑی ہی کھانا نہیں کھا رہے
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عابد علی ایک پلیٹ میں چاول ڈال کر ڈریسنگ روم سے باہر کی طرف آتے ہیں اور گراؤنڈ میں موجود بلی کو چاول ڈالتے ہیں جو مزے مزے سے انہیں کھا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔