Categories
Uncategorized

بگ بیش لیگ میں آسٹریلوی نوجوان کھلاڑی نے کرکٹ کی تاریخ کا مشکل ترین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا! ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

بگ بیش لیگ میں میلبرن رینی گیڈز کے جیک فریسر نے باؤنڈری پر ناقابل یقین کیچ لےکر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
تفصیلات کے مطابق بگ بیش میں باؤنڈری لائن پر جیک فریسر کے شاندار کیچ کی دھوم مچ گئی ہے، جنہوں نے یقینی چھکے کو آؤٹ میں تبدیل کرتے ہوئے بیٹر کے ارمان کو خاک میں ملادیا۔

یہ کارنامہ ڈوکلینڈ کرکٹ اسٹیڈیم میلبرن میں رینی گیڈز اور ایلیڈ اسٹرایئکرز کے درمیان پیش آیا، رینی گیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں اسٹرایئکرز 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز پر ہمت ہار گئے، سنسی خیز مقابلہ ملبرن رینی گیڈز نے دو رنز سے اپنے نام کیا، ہیری نیلسن 30 اور شارٹ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ظاہر خان نے 3 اور سدرلینڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ظاہر شاندار باؤلنگ کی بدولت میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ناقابل یقین کیچ تھامنے کا منظر شائقین کرکٹ کو دوسری اننگز کے 9ویں اوور میں دیکھنے کو ملا جب ظاہر خان کی گیند پر جیک ویدرلڈ نے چھکا جڑنے کی کوشش کی تو باؤنڈری لائن پر موجود جیک فریسر نے اُچھل کر باؤنڈری لائن کے انتہائی نزدیک ایک ہاتھ سےشاندار کیچ لے لیا، فیلڈر کی اس کاوش پر تماشائیوں نے دل کھول کر داد دی، بہترین کیچ کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔