Categories
Uncategorized

بگ بیش لیگ میں میلبرن سٹارز نے ایک بار پھر حارث رؤف سے معاہدہ کرلیا! قومی کھلاڑی بگ بیش میں پہلا میچ کب کھیلیں گے؟ جانئیے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کی جانب سے روان سیزن میں کھیلیں گے۔
بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز نے اعلان کیا ہے کہ رواں سیزن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایک بار پھر ٹیم میں واپسی ہو ئی ہے، حارث رؤف نے دو برس قبل میلبرن اسٹارز کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا اور خاصی شہرت حاصل کی تھی۔

ان کا لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے میلبرن اسٹارز سے معاہدہ ہوا اور پھر ان کی قومی ٹیم میں شمولیت کی راہیں ہموار ہوئیں، آسٹریلیا کی لیگ میں اس بار حارث پھر کھیلیں گے، وہ 27 دسمبر کو برسبین ہیٹ کے خلاف پہلا میچ کھیلیں گے لیکن یہ کووڈ پروٹوکولز سے مشروط ہے۔

حارث رؤف سیزن کے اختتام تک میلبرن اسٹارز کو دستیاب ہوں گے۔

میلبرن اسٹارز کے کوچ ڈیوڈ ہسی کا کہنا ہے کہ حارث کے ٹیم کا حصہ بننے کے لیے شدت سے منتظر ہیں، ان کی وجہ سے بولنگ کی انرجی اور کوالٹی میں اضافہ ہوگا۔

‏ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے مزید کھلاڑیوں کا بی بی ایل کی ٹیموں سے معاہدہ ہونے جا رہا ہے اور وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے بعد بی بی ایل کو دستیاب ہوں گے۔

لیگ اسپنر شاداب خان کی برسبین ہیٹ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے اور فخر زمان سڈنی تھنڈرز کا حصہ بن سکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے