Categories
Uncategorized

تین سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟کراچی کنگز اور محمد عامر میں تنازعہ، فاسٹ باؤلر نے بڑا فیصلہ کرلیا

فاسٹ باؤلر محمد عامر نے اپنی کیٹگری میں تبدیلی کے باعث کراچی کنگز کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سما نیوز کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے پلیئر کیٹیگری میں تنزلی پر کراچی کنگز انتظامیہ سےخود کو ٹیم سے ریلیز کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

محمد عامر نے کہا ہے  کہ  اب مزید کراچی کنگز کے ساتھ نہیں کھیل سکتا۔ تین سال سے پرفارمنس دے رہا ہوں کس وجہ سے پلاٹینم سے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈالا گیا؟

واضح رہے کہ محمد عامر گزشتہ تین سال سے کراچی کنگز کا حصہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے