Categories
Uncategorized

بارش بھی قومی ٹیم کو کرکٹ کھیلنے سے نہ روک سکی! پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں ہی میچ کھیلنے لگے، پی سی بی نے ویڈیو شیئر کر دی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا، تیسرے روز کا کھیل کل آدھے گھنٹے قبل شروع ہوگا۔

میچ میں بارش کے باعث پہلے سیشن کا کھیل نہیں ہوسکا مگر لنچ سے قبل بارش کے رک جانے پر امپائرز نے پچ اور گراؤنڈ کا جائزہ لیا اور اسے کھیلنے کے قابل قرار دیا تھا، تاہم 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی دوبارہ بارش ہونے کی وجہ سے میچ کو روکا گیا اور مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا۔

مگر پاکستانی کھلاڑیوں کو کرکٹ کھیلنے سے بارش نہ روک پائی قومی ٹیم ڈریسنگ روم میں ہی کرکٹ کھیلنے لگی۔

پی سی بی نے ویڈیوز شیئر کیں جس میں بابر اعظم بیٹنگ اور بولنگ کرتے نظر آتے ہیں امام الحق، اظہر علی اور قومی ٹٰم کے باقی کھلاڑی بھی ان کے ساتھ کھیلتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے