Categories
Uncategorized

بنگلہ دیش کیخلاف ڈھاکا ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنانے کے بعد بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سال 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

بابراعظم نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز سرانجام دیا انہوں پہلے روز کھیل کے اختتام تک 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

ٹی20رینکنگ: بابراعظم کی بادشاہت برقرار

کپتان بابراعظم نے سال 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائی ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان 12 ففٹز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

اس فہر ست میں بھارت کے روہت شرما کا تیسرا، ویرات کوہلی کا چوتھا جبکہ ایڈن مارکرم کا پانچواں نمبر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔