Categories
Uncategorized

پاکستان کے لئے کھیلتے ہوئے بیٹے نے ٹیسٹ کریر کا شاندار آغاز کیا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔۔ عبداللہ شفیق کے والد کا بیان آگیا

عبداللہ شفیق کے والد نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے کے ٹیسٹ کیریئر کا شاندار آغاز کرنے پر ان کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ نوجوان بلے باز نے بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنائیں۔ دبئی میں کرکٹ کوچ کے طور پر کام کرنے والے شفیق احمد نے کہا کہ ان کے بیٹے کی کارکردگی پر انہیں بہت فخر ہے۔

شفیق احمد کا کہنا تھا کہ میں نے عبداللہ کو بتایا کہ بطور اس کے والد اور ہماری کمیونٹی کے لیے مجھے بہت فخر ہے ،اس وقت میری آنکھوں میں بھی پانی آگیا۔ شفیق احمد نے کہا کہ میں نے عبداللہ کو ٹی وی پر کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن ایک بار جب مجھے انٹرنیٹ پتہ چل گیا کہ اس کی پرفامنس کیسی رہی ہے تب میں نے یوٹیوب پر جھلکیاں دیکھ لیں، آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارا خواب پورا ہو گیا ہے۔

شفیق احمد نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے بیٹے کے ساتھ زیادہ گپ شپ نہیں کرتے تاکہ اسے زیادہ پریشان نہ کریں۔ شفیق نے کہا کہ میں عبداللہ کو صرف ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ مجھے کال کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ آپ مصروف ہیں۔

ہم باقاعدگی سے بات چیت نہیں کرتے کیونکہ میں اسے زیادہ پریشان نہیں کرنا چاہتا۔ شفیق احمد نے ہا کہ میچ کے دوران میں نے عبداللہ کو صرف ایک پیغام دیا کہ جب وہ بائیں ہاتھ کے سپنر کا سامنا کرے گا تو اسے ٹرن کے خلاف لانگ آن کی جانب نہیں کھیلنا چاہیے۔

عبداللہ نے مجھے کہا کہ لیکن وہاں گیپ موجود ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ ٹیسٹ میچ کرکٹ کے لیے آپ کو اس مزاج کی ضرورت ہے جہاں آپ انتظار کریں اور دیکھ بھال کر شاٹ کھیلیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔