جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کافی اچھی پرفامنس رہی اور پہلی بار پاکستان نے بھارت کو ورلڈ کپ میچز میں شکست دی۔
قومی ٹیم کے سٹار فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی ٹیم کے ٹاپ آڈر کو آؤٹ کیا تھا اور مین آف دی میچ بنے تھے۔

رمیز راجہ نے اسی پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارتی اوپنر روہت شرما کو آؤٹ کرنے کے لئے بابر اعظم کو پلان دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم جب یہاں تھے چیف سلیکٹر کے ساتھ تو میں نے ان سے پوچھا کہ بھارت کے خلاف آپ کے پاس کیا پلان ہیں۔
میں آپ کو بتاتا ہوں کہ روہت شرما کو کس طرح آؤٹ کرنا ہے۔ میں نے بابر سے کہا کہ شاہین آفریدی 100 کی سپیڈ سے بول کرے آپ نے ایک فیلڈر شارٹ لیگ اور ایک 45 پر کھڑا کرنا اور اور ان سوئنگر بال کرانی ہے 100 ایم پی ایچ کی رفتار سےاور آپ نے روہت شرما کو سنگل نہیں لینے دینا۔