Categories
Uncategorized

ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ، انڈین پریمئیر لیگ میں کس کھلاڑی کی قیمت سب سے زیادہ لگی؟ آپ بھی جانیے

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل ) میں کھلاڑیوں کی بولی مکمل ہوگئی ہے۔

رواں سال کھیلے جانےوالے ایڈیشن میں  سب سے زیادہ قیمت آل راؤنڈر رویندرا جدیجا، اوپننگ بلے باز روہت شرما اور وکٹ کیپر بلے باز رشبا پنت کی لگی ہے۔

ان تینوں کھلاڑیوں کو ان کی ٹیموں نے 16 ،16 کروڑ کے عوض خریدا ہے۔ ویرات کوہلی اس لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ان کی قیمت 15 کروڑ روپے لگی۔

کین ولیمسن اور سنجو سیمسن کو ان کی ٹیموں نے 14 کروڑ، مانگ اگروال، جسپریت بمرا، آندرے رسل، مہندرا سنگھ دھونی کو 12،12 کروڑجبکہ گلین میسکویل کو 11 کروڑ اور جوس بٹلر کو 10 کروڑ میں خریدا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے