Categories
Uncategorized

کپتان بابرا عظم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فتح کا کر یڈٹ کسے دیا؟ جانئے

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے جس میں سب سے اہم کر دار پاکستان کے باولر شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور بیٹسمین عابد علی کا رہا ، جن کی کارکردگی کی ہر کوئی تعریف کر رہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق کپتا ن بابراعظم کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں بہترین کھیل پیش کیا لیکن شاہین اور حسن نے شاندار کارکردگی دکھائی ، ٹیسٹ کرکٹ کی یہی خوبصورتی ہے کہ وہ آپ کو کم بیک کرنے کا موقع دیتی ہے ۔

ہمارے پاس ٹیسٹ میچ کی تیاری کیلئے زیادہ وقت نہیں تھا لیکن ہم نے اپنا بہترین کھیل کھیلا ، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی جس طرح عبداللہ شفیق نے اپنی اننگ کی بنیاد رکھی ۔

عابد علی تو بہت ہی شاندار کھیلے ، انہوں نے ٹیم کو مشکل پوزیشن سے نکالنے کیلئے مشکل رنز بنائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔