
تفصیلات کے مطابق پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کے چوتھے دن پر عابد علی اور عبداللہ شفیق دونوں نے ففٹیاں سکور کی۔
عابد علی بھی اچھی فارم میں نظر آئے جب کہ عبد اللہ شفیق بھی بہترین ٹیلنٹ نظر آتے ہیں۔
دونوں نے ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ان دونوں کی یہ جوڑی بس دوسری اوپننگ جوڑی ہے جس نے ایک ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سینچری پارٹنرشپ سکور کی ہیں۔
ان کے علاوہ یہ کارناما 2003 میں توفیق عمر اور عمران فرحت کی جوڑی نے ساؤتھ آفریقہ کے خلاف لاہور میں سرانجام دیا تھا۔