Categories
Uncategorized

پاکستان ، بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ ، شاہین شاہ آفریدی نے پھر تاریخ رقم کردی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ میچ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلا دیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف ملا ۔نجی ٹی وی کے مطابق چٹاگانگ کے ظہور احمد چودھری کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا نے والے میچ میں بنگلادیش کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 159 رنز پر آؤٹ ہو گئی،بنگلہ دیش ٹیم کھیل کے چوتھے روز شاہین شاہ آفریدی نے 5وکٹیں حاصل کرکے پاکستانی ٹیم کو

کامیابی کی جانب گامزن کردیا۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہاہے کہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ رواں سال ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے پر خوشی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ پارٹنرشپ میں باؤلنگ کروں،ٹیسٹ کرکٹ میں حسن علی کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ لگی ہوئی ہے،ہم رنز روکنے اور وکٹیں حاصل کرنے کی پارٹنرشپ لگانے کی کوشش کرتے ہیں،وکٹ سلو ہے، میچ کے چوتھے روز اسپنرز کو فائدہ ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پرامید ہیں کہ میزبان ٹیم کو جلد از جلد آؤٹ کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔