Categories
News

پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کر نے بارے سوال پہ ثانیہ کا حیران کن جواب

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہاہے کہ پاک بھارت میچ میں کس ٹیم کو سپورٹ کر نے بارے سوال نہ کیا جائے ،شعیب ملک کو سپورٹ کرتی ہوں ے۔ ایک انٹرویو میں ثانیہ مرزا نے جواب دیا کہ ایک سوال جو مجھ سے ہر وقت پوچھا جاتا

ہے،جو بہت برا سوال ہے وہ یہ ہے کہ پاک بھارت میچ میں آپ کس کو سپورٹ کرتی ہیں؟شعیب ملک کی اہلیہ نے کہا کہ براہِ کرم! مجھ سے یہ سوال نہ کیا کریں کیونکہ میں اس کا جواب نہیں دینا چاہتی۔اسی دوران شعیب ملک نے ثانیہ سے سوال کیا کہ جب بھارت اور پاکستان کھیلتا ہے تو آپ کس کو سپورٹ کرتی ہیں؟‘ جس پر ثانیہ نے فوری طور پر اپنے شوہر سے سوال کیا کہ بھارت بمقابلہ پاکستان ٹینس میچوں کے دوران آپ کس کو سپورٹ کرتے ہیں؟اہلیہ کے پوچھنے پر شعیب ملک نے کہا کہ ’ظاہر سی بات ہے، میں اپنی اہلیہ کو سپورٹ کرتا ہوں۔شعیب ملک نے کہا کہ میں اپنے ملک کو بھی سپورٹ کرتا ہوں۔دوسری جانب ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا بھی یہی جواب ہے، جب میرے شوہر کھیلتے ہیں تو میں اپنے شوہر کو ہی سپورٹ کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا جب وہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرتی ہیں۔ حال ہی میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئینٹی میں جب وہ اپنے شوہر کو میچ میں اچھی پرفارمنس پہ اٹھ اٹھ کر داد دی ری تھی تالیوں سے تو انیہں تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔