Categories
Uncategorized

پاکستان بھارت میچ کے بارے میں انضمام الحق کا بڑا انکشاف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان سے خوفزدہ تھی۔گزشتہ دنوں انضمام الحق نے ایک نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم میچ شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستانی ٹیم سے خوفزدہ تھی، اگر آپ ٹاس کے موقع پر ویرات

کوہلی اور بابر اعظم کا انٹرویو دیکھیں تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کس پر دبا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی باڈی لینگویج ان کے مقابلے بہت بہتر تھی، ایسا نہیں ہے کہ روہیت شرما کے آٹ ہونے کے بعد بھارت دبا میں تھا بلکہ روہیت شرما خود دبا میں تھے، یہ واضح تھا کہ تمام بھارتی کھلاڑی شدید دبا میں تھے۔انضمام الحق کو لگتا ہے کہ پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی ٹیم کا دبا اتنا زیادہ تھا کہ ٹیم شکست سے سنبھلنے میں ناکام رہی۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارتی ٹیم کبھی بھی اس طرح نہیں کھیلتی جس طرح انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھیلا ہے، وہ ایک اچھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ بھارت کی گزشتہ 2 سے 3 سالوں کی کارکردگی پر نظر ڈالیں تو وہ فیورٹ تھے۔انضمام الحق نے مزید کہا کہ پاکستان سے ہارنے کے بعد، بھارت پر اس قدر تنقید ہوئی کہ وہ مزید میچ ہارتے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے