Categories
Uncategorized

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو خوشخبری سنادی

پاکستان کے متحرک مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے گزشتہ دو سالوں سے پاکستان میں کوئی مسابقتی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

عمر اکمل پر فروری 2020ء میں پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر 18 ماہ کی پابندی لگا دی گئی تھی کیونکہ وہ مبینہ طور پر پی ایس ایل کے دوران بکیز کی جانب سے رابطہ کیے جانے کی اطلاع دینے میں ناکام رہے تھے۔

کچھ ممتاز میڈیا آؤٹ لیٹس کے مطابق عمر اکمل کو اب قائداعظم ٹرافی 22-2021ء میں واپس آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

عمر اکمل کی پابندی کو بعد میں اس سال فروری میں کھیل کی ثالثی عدالت نے کم کر کے صرف ایک سال کر دیا تھا۔ باصلاحیت دائیں ہاتھ کے کھلاڑی پر 4.25 ملین روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس سال کے شروع میں عمر اکمل کو قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی جہاں وہ سینٹرل پنجاب کے لیے کھیلے تھے تاہم عمر اکمل کو فرسٹ الیون ٹورنامنٹس میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے امریکہ جاکرکیلیفورنیا میں لیگ کرکٹ کھیلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔