Categories
Uncategorized

بنگلہ دیشی مایہ ناز آل رائونڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا ۔35 سالہ آل رائونڈر محمود اللہ نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان کے خلاف آج جمعہ سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل کیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے محمود اللہ کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی۔محمود اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹی ۔20 سیریز میں بنگلادیشی ٹیم کی قیادت کی تھی۔ محمود اللہ نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں میرا سفر شاندار رہا، اپنے ڈیبیو اور

آخری ٹیسٹ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔بنگلادیشی کرکٹر نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھیوں، کوچز اور کرکٹ بورڈ کی سپورٹ پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔35 سالہ محموداللہ نے 2009 سے 2021 کے دوران 50 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی اور 5 سنچریوں اور 16 نصف سنچریوں کی بدولت انفرادی 2914 رنز بنائے۔انہوں نے اپنے کیرئیر کے دوران نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے خلاف 2،2 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 1 سنچری سکور کی، 150 ناٹ آوٹ ان کا بہترین انفرادی اسکور رہا۔محمود اللہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بولنگ کی اور 43 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ان کی بہترین بولنگ ویسٹ انڈیز کے خلاف 51 رنز کے عوض 5 وکٹیں رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے