Categories
Uncategorized

کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد آفریدی پاکستان کے علاوہ ایک اور ملک کی طرف سے کرکٹ کھیل چکے ہیں؟ جانیے وہ کون سا ملک ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی  نے  پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار  ریکارڈز اپنے نام کیے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اسٹار آل راؤنڈر نے پاکستان کے علاوہ ایک اور  ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی کرکٹ کھیلی؟

جی ہاں شاہد خان آفریدی نے 2006 میں آئر لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 6 میچز کھیلے اور 128 رنز بنانے کے ساتھ7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

شاہد آفریدی نے 2006 میں انگلش کاؤنٹی ٹورنامنٹ (Cheltenham & Gloucester Trophy) میں آئر لینڈ کی قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

اس  ٹورنامنٹ میں 18 فرسٹ کلاس انگش کاؤنٹی ٹیمیں  اور 2 قومی ٹیمیں ( آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ )شامل تھیں۔

شاہد آفریدی اور سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق نے آئرلینڈ کی جانب سے بحیثیت اوور سیز کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

شاہد آفریدی سے قبل اس ٹورنامنٹ کیلئے عبدالرزاق کو آئرلینڈ کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہوں نے آخری لمحات میں کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے