Categories
Uncategorized

میچز کے نشریاتی حقوق اس ایک چینل کے علاوہ کسی کو نہ دیئے جائیں! عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکم جاری کر دیا

لاہور کی سول عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کرکٹ میچز کی نشریات کے حقوق پی ٹی وی کےعلاوہ کسی اور ادارے کو دینے سے روک دیا ہے۔ بدھ کو

لاہور میں سول جج طلعت محمود نے پاکستان ٹیلیویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے دعوے پر سماعت کی۔ سول عدالت نے پی ٹی وی کی جانب سے 2 ارب روپے کے ہرجانے کے دعوی پر پی سی بی کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 6 دسمبر کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔پی ٹی وی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی سی بی کے ساتھ 2023ء تک کرکٹ میچز کی پاکستان میں نشریات کا معاہدہ طے پایا تھا اور پی سی بی نے 5 نومبر2021ء کو بغیر نوٹس پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ معاہدہ معطل کردیا۔پی ٹی وی سپورٹس نے موقف دیا کہ پی سی بی کا نشریات کے حقوق معطل کرنا معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کوکسی بھی ذریعے سے نیا معاہدہ کرنے سے روکا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی سی بی کو پی ٹی وی سپورٹس کے ساتھ طے شدہ معاہدے کا پابند رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے