Categories
Uncategorized

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے معاوضے کم کر دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کی ڈومیسٹک میچ فیس پالیسی میں تبدیلی کر دی ہے اب سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملا کرے گی۔پی سی بی نے اچانک ہی سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ کھیلنے پر دی جانے والی مراعات کی پالیسی بدل ڈالی ہے جس کی وجہ سے سینٹرل کنٹریکٹ کے حامل کرکٹرز میں بغیر بتائے پالیسی تبدیل کرنے پر تشویش پائی جاتی ہے۔سینٹرل کنٹریکٹ اور قومی ٹیم میں شامل کرکٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ میں راغب کرنے کے لیے پی سی بی نے چند برس قبل پالیسی

بنائی تھی کہ اگر سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں تو انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق میچ کیلئے آدھی فیس بھی ملے گی، تاہم اب کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچ میں شمولیت پر آدھی تنخواہ نہیں بلکہ صرف ڈومیسٹک میچ فیس ہی ملے گی، جو دیگر کھلاڑیوں کی بھی دی جائے گی۔کرکٹرز نے بتایا کہ پالیسی بتائے بغیر اچانک تبدیل کر دی گئی ہے، پیسے کم ملنے پر کرکٹرز میں تشویش پائی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین رمیز راجا نے تو پیسہ کرکٹرز کے لیے قرار دیا تھا لیکن اب تو کرکٹرز کے پیسے کم کر دیئے گئے ہیں اس حوالے سے پی سی بی سے جب رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ ہر سطح پر معاوضوں کی تفریق ختم کی گئی ہے، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو اب یکساں میچ فیس ملتی ہے، سنیارٹی کے لحاظ اب سلیب سسٹم کا نظام لاگو نہیں رہا۔انٹر نیشنل میچز میں یکساں میچ فیس ہے تو پھر ڈومیسٹک میں بھی یہی لاگو کیا گیا ہے، میچ فیس میں یکسانیت اور تفریق ختم کرنے کے لیے پالیسی کو تبدیل کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے