Categories
Uncategorized

شاہنواز دھانی کی والدہ سے جذباتی گفتگو کی ویڈیو وائرل

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اپنی زندگی کے پہلے انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ میں نام آنے پر جذباتی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے

مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم میں بولنگ کے شعبے میں شاندار اضافہ فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی نے بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا، پی سی بی نے انہیں پلینگ الیون کا حصہ بناننے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ ہ کو میچ کھیلنے کی نوید سناکر دعائیں لے رہے ہیں۔

لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ شاہنواز دھانی پاکستان کے 95 ویں اور لاڑکانہ کے پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصلکیا۔ اس حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں شاہ نواز دھانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے کھیلنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے، یہ میری زندگی کے یادگار لمحات اور ایک بڑا دن ہے، برسوں پہلے خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہونے جارہا ہے، جب سے میچ کھییلنے کا سنا ہے رات بھر نیند نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے