Categories
Uncategorized

ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنےکا ریکارڈ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے شکست دے کرسب سے زیادہ میچ جیتنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق قومی ٹیم رواں سال ٹی 20 میچ کھیلے والی ٹیموں میں سب سے زیادہ بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

قومی ٹیم نے رواں سال 26 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 17 جیتے اور 6 ہارے ہیں جب کہ 3 میچ بے نتیجہ رہے۔دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا ہے جس نے 23 میچ کھیل کر 15 میچ جیتے ہیں اور 8 میں شکست ہوئی ہے۔ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا نے رواں سال 22 میچ کھیل کر 10 جیتے ہیں اور 12 میں اسے شکست ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے