Categories
Uncategorized

بابر اعظم نے پاکستانی پلیئرز کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

اکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی میں تمام پاکستانی پلیئرز کو پیچھے چھوڑ کر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صرف ایک رن بنانے کے باوجود اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ قومی قائد پاکستان کی طرف سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رن بناکر بابر اعظم نے محمد حفیظ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بابر اعظم نے 64 اننگز میں 2515 رنز بنائے ہیں جبکہ محمد حفیظ نے 108 اننگز میں 2514 رنز بنا رکھے ہیں۔

قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک 2423 ، عمر اکمل 1690 اور احمد شہزاد 1471 رنز کر بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے