Categories
Uncategorized

بنگلہ دیش کے خلاف صرف ایک رن بنانے کے باوجود بابراعظم نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

27 سالہ بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دوران ایک رن بنا کر پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔بابراعظم نے 68 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 47 کی اوسط سے 2515 رنز بنائے ہیں

جن میں ایک سنچری اور 24 نصف سنچریاں شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسرے نمبر پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں سب سے زیادہ رنز محمد حفیظ نے بنا رکھے ہیں۔انہوں نے 119 میچوں میں 26 کی اوسط 2514 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 14 نصد سنچریاں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے