Categories
Uncategorized

ٹی ٹوئنٹی میں چاروں میڈن اوور، کینیڈا کے بولر نے تاریخ رقم کردی

کینیڈا کے سعد بن ظفر نے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں چاروں اوور میڈن کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ٹی 20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر

میں پاناما کے خلاف میچ میں سعد نے اپنے کوٹے کی تمام 24 بالز پر ایک بھی رن نہیں بننے دیا، اس دوران انھوں نے 2 وکٹیں بھی لیں جبکہ ان کے آخری اوور کی پہلی گیند پر ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔کینیڈا نے اس مقابلے میں 208 رنز سے کامیابی حاصل کی، 35 سالہ سعد بن ظفر سے قبل کفایتی بولنگ کا ریکارڈ کویت کے محمد اسلم کے پاس تھا جنھوں نسعودی عرب کے خلاف فروری 2020 میں 3 رنز کے عوض 2 وکٹیں لی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے