Categories
Uncategorized

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں آؤٹ آف فارم نظر آنے والے حسن علی تمام بولرز سے آگے نکل گئے، بڑا اعزاز حاصل کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی سال 2021 میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے اور دیگر

تمام بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔حسن علی نے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی) میں اس سال مجموعی طور پر 64 وکٹیں حاصل کی ہیں۔بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حسن علی نے تین وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پاکستان نے یہ میچ 4 وکٹوں سے جیتا۔اس کے علاوہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے رواں برس اب تک 62 اور سری لنکا کےچمیرا نے 50 وکٹیں حاصل کی ہیں۔جنوبی افریقی بولر طبریز شمسی نے بھی اس سال 50 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے