Categories
Uncategorized

براہِ کرم! حسن علی پر ذاتی حملے نہ کریں، وہ پاکستان کا میچ ونر ہے، شاداب خان حسن علی کی حمایت میں آ گئے

اسلام آباد(آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر حسن علی کی وہ تصویر شیئر کی جوکہ چیمپیئن ٹرافی جیتنے پر لی گئی تھی۔

ٹوئٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاداب خان نے حسن علی سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’آپ ایک چیمپئن ہیں، پوری ٹیم آپ کے ساتھ ہے۔‘شاداب خان نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہر کوئی مشکل وقت سے گزرتا ہے، ہم سب انسان ہیں اور غلطیاں انسان سے ہی ہوتی ہیں۔‘اْنہوں نے کہا کہ ’ماضی میں حسن علی نے آپ کو جو خوشی دی ہے اسے یاد رکھیں۔‘ شادابخان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم! حسن علی پر ذاتی حملے نہ کریں، وہ پاکستان کا میچ ونر ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے