Categories
Uncategorized

اہم کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی کو شعیب ملک نے کیا کہا شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی ان کی کھل کر تعریف کر دی

آسٹریلین اننگز کے 19 ویں اوور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولر حسن علی نے میتھیو ویڈ کا اہم کیچ ڈراپ کیا جس نے

میچ کا پانسہ سیکنڈوں میں تبدیل کردیا،کیچ ڈراپ ہونے پر حسن علی شدید دبائو میں آ گئے تھے ایسے میں سابق کپتان شعیب ملک نے حسن علی کا حوصلہ بڑھایا،اس موقع پر کمنٹیٹرز اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی شعیب ملک کی اسپورٹس مین اسپرٹ کی تعریف کی۔کچھ صارفین حسن علی کے حق میں بیانات دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے کھل کر تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوسری جانبٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں محمد رضوان اور فخر زمان کی دھواں دھار بیٹنگ بھی رائیگاں چلی گئی، پاکستان میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا، اس میچ میں محمد حفیظ نے ایک گیندکرائی جو ان کے ہاتھ سے پھسل گئی گیند دو تین ٹھپے کھاتی ہوئی ڈیوڈ وارنر کے سامنے پچ سے باہر جا رہی تھی کہ انہوں نے کئی قدم آگے آ کر اس گیند کو بائونڈری سے باہر پھینک دیا اس گیند کو ایمپائر نے نو بال قرار دیا، اس شاٹ اور نو بال ہونے پر محمد حفیظ بھی پریشان دکھائی دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے